لیفٹنٹ گورنر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 28 اپریل کو جموں میں طلب کیا

سرینگر /25اپریل / ٹی آئی نیوز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 28 اپریل بروز سوموار کو جموں میں طلب کیا ہے۔

یہ سمن وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں وزراءکی کونسل نے 28 اپریل 2025 کو صبح 10بجکر 30منٹ پر جموں میں جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کیلئے لیفٹنٹ گورنر کو مشورہ دینے کا فیصلہ کرنے کے دو دن بعد جاری کیا گیا۔

اس ضمن میں جاری ایک سرکیولر میں انہوںنے لکھا ” میں، منوج سنہا، جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹنٹ گورنر، جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کے سیکشن 18(1) کے تحت مجھے عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں، یہاں سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر، 28 اپریل2025کو جموں میں طلب کرتا ہوں“۔

اسی مناسبت سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طرز عمل کے قاعدہ 3 کے مطابق تمام اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ، وقت اور جگہ پر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں۔

Comments are closed.