ہندوارہ میں 3 سالہ بچے کو تیندوے نے اپنا نوالہ بنایا
سری نگر،
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے راجواڑ ہندوارہ علاقے میں ایک تیندوے نے 3 سالہ بچے کو اپنا نوالہ بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے نیچہامہ راجواڑ علاقے میں پیر کی صبح ایک تنیدوے نے ایک تین سالہ بچے پر اپنے گھر کے باہر حملہ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ تیندوا اس بچے کو کچھ فاصلے تک لے گیا تاہم اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے اس کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں تیندوے نے بچے کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی بچے کی شناخت 3 سالہ برہان احمد ولد محمد کمال میر ساکن نیچہامہ کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی۔
Comments are closed.