بانڈی پورہ میں حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار از جان، ایک زخمی
سری نگر،17ستمبر
شمالی ضلع بانڈی پورہ میں حادثاتی گولی چلنے کی وجہ سے ایک فوجی جوان موقع پر ہی از جان ہوا جبکہ ایک اور اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا ہے جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں فوجی اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلی جس وجہ سے دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک فوجی جوان جانبر نہ ہو سکا۔موصوف ترجمان کے مطابق جس اہلکار کی سروس رائفل سے گولی چلی اس کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ہے۔
ان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.