اننت ناگ سڑک حادثے میں سابق ڈی ایس پی از جان

سری نگر،16ستمبر(یو این آئی)جنوبی ضلع اننت ناگ میں کھنہ بل پہلگام شاہراہ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے سابق ڈی ایس پی کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کھنہ بل پہلگام شاہراہ پر اقبال آباد کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے سابق ڈی ایس پی 76سالہ راج محمد خان کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

,,,,

Comments are closed.