ترال میں 55 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر فوت
سرینگر، 16 ستمبر
ترال میں ہفتے کے روز ایک 55سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ پنگلش ترال میں ہفتے کے روز 55سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے اخروٹ اتار رہا تھا کہ وہ اس دوران درخت سے نیچے گر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کے لئے فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عبدالغنی ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن پنگلش ترال کے بطور ہوئی ہے۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں اخروٹ کے درختوں سے اخروٹ اتارنے کا سیز ن جوبن پر ہے۔ اس سیزن کے دوران مزدوروں کو کام مل جاتا ہے لیکن یہ سیزن کئی مزدور گھرانوں کے لئے باعث مصیبت بھی بن جاتا ہے کیونکہ ہر سال اس سیزن کے دوران کئی مزدور درختوں سے گر کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں یا عمر بھر کے لئے ناخیز ہو کر گھر والوں پر ہی بھاری بھرکم بوجھ بن جاتے ہیں۔
سال رواں کے دوران بھی وادی کے قرب و جوار میں کچھ مزدور اخروٹ اتارنے کے دوران درختوں سے گر گئے جن میں سے بعض کی موت واقع ہوئی جبکہ بعض ہسپتال میں پڑے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.