کھیل نہ صرف تفریح کا وسیلہ ہے بلکہ ہنر اور تجربے کو بھی تشکیل دیتا ہے: منوج سنہا
سرینگر، 16 ستمبر
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کھیل نہ صرف تفریح ایک موثر وسیلہ ہے بلکہ یہ ہنر اور تجربے کو تشکیل دے کر طلبا کے لئے صحیح راہ کو ہموار بھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سپورٹس اور فٹنس کی ایک مضبوط ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔
لیفٹنٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں برن ہال اسکول کی سالانہ سپورٹس میٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا: ‘سپورٹس نہ صرف تفریح کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ہنر اور تجربے کو بھی تشکیل دیتا ہے اور طلبا کے لئے ان کے شوق کو پورا کرنے کے راستے بھی ہموار کرتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سپورٹس اور فٹنس کی ایک مضبوط ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔مسٹر سنہا نے کہا کہ ہمیں سماجی مہارتوں اور ٹیم ورک کو ابھارنے کے لئے سپورٹس کو اسکولی نصاب کا لازمی حصہ بنانا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں میں کردار سازی کی مستحکم بنیادیں ڈالی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے میکانزم تیار کرنے کی صرورت ہے تاکہ چھوٹی عمر میں ہی ایک کھلاڑی کی صلاحیتوں کو پہچانا جاسکے۔
Comments are closed.