شوپیاں میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

سری نگر،پہاڑی ضلع شوپیاں کے متعدد علاقوں میں درمیانی شب موسلا دھا ربارشوں کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب جنوبی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔

معلو ہوا ہے کہ شوپیاں کے نادی گام ، کاٹپورہ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ژالہ بھاری سے میوہ جات بشمول سیب کے باغوں کو پچاس فیصدی نقصان ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پندرہ منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پر ایک انچ سفید پرت جمع ہوئی۔

دریں اثنا مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این آئی

Comments are closed.