پونچھ جھڑپ: چار ملی ٹنٹ ازجاں، آپریشن جاری

سری نگر، 18 جولائی

پونچھ کے سندھارا علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دفاعی ذرایع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان پہلی جھڑپ کل رات تقریباً 11:30 بجے ہوئی جس کے بعد رات کی نگرانی کے دیگر آلات کے ساتھ ڈرون کو بھی تعینات کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح کے وقت سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ تصادم دوبارہ شروع ہوا۔

انہوں نے بتایا جھڑپ میں ابھی تک چار ملی ٹنٹ مارے گیے

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں مارے گئے عسکریت پسند زیادہ تر غیر ملکی ہیں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.