گاندربل میں شہری مسجد کی چھت سے گر کرلقمہ اجل

شالہ بگ گاندربل علاقے میں ایک شہری مسجد کی چھت سے گر کر از جاں ہو گیا ۔

حکام نے بتایا کہ بشیر احمد ساکنہ شالہ بگ نامی شہری مسجد کی چھت پر کام میں مصروف تھا جس دوران وہ اچانک نیچے گر کر بے ہوش ہو گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ شہری کو بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے سکمز صورہ ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا ۔

Comments are closed.