ٹنل کے آر پار بارشیں،اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر/ 16 جولائی

ٹنل کے آر پار رات بھر سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پہلگام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ہوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلگام میں 34.9 ملی میٹر بارش جس کے بعد بھدرواہ میں 19.8 ملی میٹر، جموں میں 14 ملی میٹر، کٹرا میں 12.8 ملی میٹر، بٹوٹ میں 6.6 ملی میٹر، بانہال اور کوکرناگ میں 6.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پیشنگوئی کے بارے میں،انہوں نے کہا، آج دوپہر میں کشمیر کے بیشتر مقامات اور جموں خطہ کے کچھ مقامات پر عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Comments are closed.