شویٹنگ سٹون گر آنے سے خاتون یاتری کی موت، 2 پولیس اہلکار شدید زخمی
سرینگر، 16 جولائی
جنوبی کشمیر میں کل دیر شام سنگم ٹاپ اور امرناتھ گپھا کے درمیان پتھر گرآنے کے واقعہ میں ایک 53 سالہ خاتون یاتری ہلاک ہو گئی جبکہ جموں و کشمیر پولیس کی ماؤنٹین ریسکیو ٹیم کے دو ارکان شدید زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ خاتون ارمیلا بین دختر لکشمی نارائن پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں جبکہ جموں و کشمیر پولیس کی ماؤنٹین ریسکیو ٹیم کے دو اہلکار محمد سالم اور محمد یاسین اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ اسے بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون نے ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو یاترا ڈیوٹی پر فوج اور نجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے
Comments are closed.