جی پی فنڈ کی بلا جواز روک :ملازم اتحاد و سرکار کے درمیان بات چیت کے بعد موخر
جنرل سیکرٹری ایجیک سجاد احمد پرے کے ایک بیان کے مطابق جموں وکشمیر کے سرکاری محکموں میں تعینات ملازمین ،جنہوں نے جموں وکشمیر کے عوام الناس و محکموں کی بےلوث خدمت کی ہیں کا جی پی فنڈ پچھلے(6) ماہ سے بلا جواز روکنے کے خلاف ملازم اتحاد نے پرامن احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
سوموار کی صبح سرکار نے ملازم اتحاد کی قیادت کو بات چیت کےلئے دعوت دی۔ سرکار کی طرفسے کمیٹی کی سربراہی ڈاریکٹر جنرل اکونٹس و ٹریجریز شری مہیش داس جی کررہے تھے اسکے علاوہ ڈاریکٹر جنرل بجٹ محمد یعقوب یتو ،ڈاریکٹر رسورسز شوکت حسین میر بھی میٹنگ میں موجود تھیں اور ملازم اتحاد کی قیادت صدر ای جے سی سی اعجاز احمد خان، و صدر ایجیک وجاہت حسین دورانی صاحب کررہے تھیں۔ قیادت نے پچھلے 6 ماہ سے جی پی فنڈ کی عدم ادائیگی سے پیدا شدہ صورتحال سے سرکار کو آگاہ کیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ جی پی فنڈ بغیر کسی تاخیر کے واگزار کیا جائے تاکہ ملازمین کو درپیش مصائب و مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ملازم اتحاد کو بغور سننے کے بعد سرکار کی طرفسے قائم کردہ کمیٹی نی کہا کہ سرکار ملازمین کے جی پی فنڈ کی واگزاری کی وعدہ بند ہے اور عنقریب اس سلسلے میں ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ جی پی فنڈ کی واگزاری وقت پر ہو ۔کمیٹی نے اس بات کی یقین دہانی کی کہ تمام رکے پڑے جی پی فنڈ کیسوں کی واگزاری کو ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائی جائے گا۔آخر پر ملازم اتحاد نے گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتےہوئے اس بات کی امید ظاہر کی سرکار جی پی فنڈ کے علاوہ باقی ماندہ جائز تسلیم شدہ مطالبات کو بھ پورا کرے گی۔
میٹنگ کے آخر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد خان، وجاہت حسین دورانی صاحب نے احتجاجی پروگرام کو موخر کرنے کا اعلان کیا۔ وفد میں سول سکٹریٹ نان گیذٹیڈ ایمپائر یونین کے سابقہ صدر روف احمد،سول سکٹریٹ لور گریڈ ایمپائر یونین کے صدر مقبول حسین، عبدل قیوم بیگ، منیراحمد فلگورو ، شبیر احمد لنگو،جاوید احمد آخون، اعجاز احمد مخدومی،فاروق احمد کاوا، رحمت اللہ خان وغیرہ بھی شامل تھیں۔
Comments are closed.