اننت ناگ میں ٹرین کی زد میں آکر چھتیس گڑھ کا نوجوان لقمہ اجل

اننت ناگ، 11 جولائی

چھتیس گڑھ کے ایک 19 سالہ نوجوان کی منگل کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے چتھرام علاقے میں ٹرین کی زد میں آکر موت ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کا نوجوان جس کی شناخت جوگل کھشور ولد مست رام کے طور ہوئی چتھرام گاؤں کے قریب چلتی ٹرین کے نیچے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک نوجوا ن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا جیسا کہ اس کی قانونی سماعتوں سے موقع پر تصدیق ہوئی ہے۔

Comments are closed.