راجوری : تھانہ منڈی میں کرنٹ لگنے سے ڈیلی ویجر از جان

جموں،/9جولائی

راجوری ضلع کے تھانہ منڈی میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے از جان ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز تھانہ منڈی راجوری کے منیال گلی میں ترسیلی لائن میں فالٹ آنے کے بعد ڈیلی ویجر نے جوں ہی مرمتی کام شروع کیا تو اس دوران بجلی بحال کی گئی جس وجہ سے یومیہ اجرت پر کا م کرنے والا غریب ڈیلی ویجر جھلس جانے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔متوفی کی شناخت جہانگیر خان کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی ڈیلی ویجر کے جاں بحق ہونے کی خبر علاقے میں پھیل گئی مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کی لاپرواہی کے باعث غریب ڈیلی ویجر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔یو این آئی

Comments are closed.