مغل روڑ پر المناک حادثہ ، ڈائریکٹر فائنانس اہلیہ اور بیٹے سمیت لقمہ اجل ، بیٹی زخمی
سرینگر /09جولائی / ٹی آئی نیوز
مغل شاہراہ پر سڑک کے ایک المناک حادثہ میں ڈائریکٹر فائنانس رنبیر سنگھ بالی ، ان کی بیوی اور بیٹا ہلاک ہو گئے جبکہ بیٹی زخمی ہو گئیں
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ شام کو اس وقت پیش آیا جب ایک سوئفٹ کار JK02BD-4635مغل روڈ کے راستے کشمیر وادی سے سورنکوٹ جا رہی تھی اور مغل شاہراہ پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی کو مقامی لوگوں اور پولیس سمیت امدادی کارکنوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
مرنے والوں کی شناخت رنبیر سنگھ بالی (ڈائریکٹر آف فائنانس، فاریسٹ، ایکولوجی اینڈ انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ)، ان کی بیوی پرویندر کور اور بیٹے اروان سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی بیٹی مہرین کور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Comments are closed.