دو روز کے بعد امر ناتھ یاترا بحال ، یاتری گھپا کی طرف روانہ
سر ینگر/ 9 جولائی
دو روز تک بند رہنے کے بعد امر ناتھ جی یاترا اتوار کے روز بحال کردی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ یاتریوں کو پوترا گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر شری امر ناتھ جی یاترا دو دنوں تک معطل رہی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جمعہ کی صبح پہلگام میں ننون بیس کیپ پر تین ہزار دو سو اور بالہ تل بیس کیمپ میں چار ہزاریاتریوں کو روکا گیا تھا جنہیں اتوار کے روز گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔
بتادیں کہ پچھلے دو روز کے دوران جموں وکشمیر میں موسلا دار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے جبکہ صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔یو این آئی
Comments are closed.