بارہمولہ:دوشیزہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

سری نگر، 06 جولائی

پولیس نے جمعرات کو کہا کہ بارہمولہ ضلع کے خواجہ باغ علاقے میں واقع زنانہ پارک میں ایک دوشیزہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس اسٹیشن بارہمولہ کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ دو افراد عاقب سلام بٹ عرف پونٹی ولد عبدالسلام بٹ اور یاسر احمد۔ بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکن فتح پورہ بارہمولہ نے زنانہ پارک خواجہ باغ میں ایک لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا) کے ساتھ بدفعلی کی اور جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے تھانہ بارہمولہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی او دونوں کو گرفتار کیا گیا

Comments are closed.