سرینگر میں چاقو حملے میں نوجوان زخمی ، دو ملزمان گرفتار : پولیس
سرینگر، 5جولائی
سرینگر میں بدھ کے روز نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے حملے میں ملوث دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دو کمسن لڑکوں جو کہ سونہ وار اور راجباغ کے رہنے والے ہیں نے حسیب بٹ ساکن سونہ وار نامی ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس زیر نمبر 22/2023زیر دفعات 341,323,307,34آئی پی سی کے تحت کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔موصوف ترجمان کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا آلہ بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ حملے میں نوجوان کا بازو زخمی ہوا اور اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔یو این آئی
Comments are closed.