ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا

بارہمولہ/05 جولائی

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج گورودوارہ چھٹی پادشاہی بارہمولہ کا دورہ کیا اور سکھ کمیونٹی کو شری گورو ہر گوبند صاحب جی مہاراج ( پرکاش اُتسو) کی یوم ولادت کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے گورد وارہ کے متعلقین اور عقیدت مندوں کے ساتھ گفت و شنید کی اور اِس موقعہ پر اِنتظامیہ کی طرف سے پہلے ہی کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
گوردوارہ کے متعلقین نے اِنتظامات پرا طمینان کا اِظہار کیا اور اِس سلسلے میں ضلعی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے اِس موقعہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ تقریب اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی اور جموںوکشمیر میں بالعموم اور ضلع بارہمولہ میں بالخصوص اَمن ، ترقی اور خوشحالی کامرکز ثابت ہوگی۔

Comments are closed.