صوبائی کمشنر کشمیر نے اَمرناتھ گپھا کے بال تل کا دورہ کیا اور اِنتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر/05 جولائی
صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے آج شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2023ءکے لئے یاتریوں کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا خود جائزہ لینے کے لئے شری اَمرناتھ گپھا کے بال تل کا تفصیلی دورہ کیا۔
صوبائی کمشنر کشمیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل ، کیمپ ڈائریکٹر پی وائی اور بال تل اور آئی / سی جے پی سی آر بال تل بھی تھے۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے جے پی سی آر بال تل ،دومیل ، کیمپ دائریکٹر آفس ، لنگر (اَقامتی خیمہ ) شرائین بورڈ ، آر ایف آئی ڈی کاﺅنٹر ، اِی۔ کے وائی سی کاﺅنٹر وغیرہ کا دورہ کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یاتریوں کے لئے کئے گئے اِنتظامات بشمول صحت ، صفائی ، بیت الخلاء، پینے کا پانی ، خیمے اور لنگر کی سہولیت کے بارے میں صوبائی کمشنر کشمیر کو جانکاری دی۔
اُنہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو یاتریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا تاکہ ان کی ہموار اور بغیر پریشانی ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے موجود اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ یاتریوں تک سہولیات کو مناسب طریقے سے بڑھایا جائے تاکہ اسے ان کی یاد گار یاترا بنایا جاسکے۔
Comments are closed.