بارہمولہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کیساتھ شہری گرفتار:پولیس
بارہمولہ، 5 جولائی
بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شخص کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
ایک مخصوص اطلاعات کے بعد کریری کے نوپورہ جاگیر گاؤں میں پولیس، 52 راشٹریہ رائفلز اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے محاصرہ اور تلاشی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران، ایک شخص، جس نے تلاشی آپریشن سے بچنے کی کوشش کی، کو ایک پستول، میگزین اور 3 لائیو راؤنڈز سمیت گرفتار کیا گیا۔
اس کی شناخت محمد صادق لون ولد محمد رمضان لون ساکنہ نوپورہ جاگیر کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.