8جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ، دن سرد رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر /04جولائی / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر کے کئی علاقو ں میں شبانہ بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے 8جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے دن سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 5 جولائی کو جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 سے 8 جولائی تک جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 19.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.