سرینگر میں 8 مقامات پر کرائم برانچ کے چھاپے
سرینگر/3جولائی
سرینگر میں پیر کے روز کرائم برانچ نے آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ کرائم برانچ کشمیر کی ایک ٹیم نے پیر کے روز سری نگر میں چارٹرڈ اکاوٹنٹ کے دفتر سمیت آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔معلوم ہوا ہے کہ پارمپورہ، بٹہ مالو ، راجباغ ، صورہ میں چھاپہ ماری کے دوران رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔
کرائم برانچ ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔یو این آئی
Comments are closed.