کپواڑہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی

کپواڑہ، 02 جولائی

شمالی ضلع کپواڑہ کے گلاسدجھی نالہ منظر علاقے میں اتوار کو آوارہ کتوں کے حملے میں کئی بچوں سمیت کم از کم ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔

حکام نےبتایا کہ ان میں سے ایک شدید زخمی ہے اور اسے مزید علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باقی زخمیوں کو ضروری علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ میں داخل کرایا گیا ہے۔

Comments are closed.