امرناتھ یاترا: 4,903 یاتریوں پر مشتمل تیسرا جتھا جموں بیس کیمپ سے روانہ

سری نگر، 02 جولائی

4,903 یاتریوں پر مشتمل تیسرا جھتا اتوار کو جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے 235 گاڑیوں میں امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوا

حکام نے بتایا کہ 2,346 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے جبکہ 2,557 ننوان کیمپ کے لیے روانہ ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی جموں کے بیس کیمپ سے امرناتھ غار کے لیے روانہ ہونے والے یاتریوں کی تعداد بڑھ کر 12,807 ہو گئی۔

Comments are closed.