سرینگر ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی جانچ کے لیے مزید 3 ایکسرے مشینیں شامل
سری نگر، 02 جولائی
ڈراپ گیٹ پر پروسیسنگ کے وقت کو کم کرنے کی کوشش میں سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے سامان کی تلاشی کے لیے مزید تین ایکسرے مشینیں شامل کی ہیں۔
ڈائریکٹر ایئرپورٹ جاوید احمد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ 3 اضافی ایکس رے مشینیں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سامان کی تلاشی کے لیے سرینگر ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس 10 ایکس رے مشینیں ہیں، جو سامان اور مسافر گاڑیوں کو تیزی سے صاف کرنے میں مدد کریں گی۔
Comments are closed.