گیس سلنڈر پھٹ جانے سے 24سالہ دوشیزہ لقمہ اجل ، ہائی ہامہ کپواڑہ میں کہرام
کپواڑہ /26جون
سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہائی ہامہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک 24سالہ دوشیزہ لقمہ اجل بن گئیں
معلوم ہوا ہے کہ رسوئی خانہ میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں زینت طاریق دختر طاریق احمد خان جس کی عمر 24سال کی بتائی جاتی ہے جھلس کر شدید طور پر زخمی ہوئیں جس کے بعد اسکو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا
بتایا جاتا ہے کہ دوشیزہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی ۔ ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے
Comments are closed.