کولگام میں مسلح تصادم،مقامی جنگجو ازجاں۔پولیس اہلکار زخمی: پولیس

سری نگر، 27 جون

پولیس نے منگل کے روز جنوبی کشمیر ضلع کولگام کے ہوورا علاقے میں شبانہ تصادم میں ایک مقامی جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ایک مقامی جنگجو گولی باری میں مارا گیا، جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مارے گئے جنگجو کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اس سے قبل فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔ افسر نے مزید کہا کہ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

Comments are closed.