کولگام میں شہری مردہ پایا گیا
سری نگر، 25 جون
جنوبی ضلع کولگام کے منزگام علاقے میں اتوار کو ایک 43 سالہ شخص مردہ پایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گاسیرینہ کولگام میں ایک لاش پڑی ہوئی ملی جس کے بعد ڈی وائی ایس پی پی سی منزگام اور ایس ایچ او دیوسر کی سربراہی میں پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور ایف ایس ایل ٹیم بھی بروقت پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں آدھار کارڈ کے مطابق لاش کی شناخت فیاض احمد لون ولدمحمد عبداللہ لون ساکنہ کھوکرہامہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال کولگام لے جایا گیا ہے۔
Comments are closed.