بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں بہن ڈوب کر لقمہ اجل ، سمبل شادی پورہ میں کہرام

سرینگر، 25 جون

شمالی ضلع بارہمولہ کے سنبل علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک بہن اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ نزاکت علی (21) نامی نوجوان آج صبح سنبل علاقہ کے شادی پورہ میں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے لڑکے کو بچانے کی کوششیں کیں اور اسی دوران ڈوبنے والے لڑکے کی بہن نے بھی اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش میں دریا میں چھلانگ لگا دی۔

چونکہ لڑکے کو بمشکل بچایا گیا تھا، لیکن اس کی بہن سانس پانی میں ہی ختم ہو گئی ۔متوفی لڑکی کی شناخت نزہت افضل کے بطور ہوئی ہے

Comments are closed.