لیفٹنٹ گورنر نے آئی یوایس ٹی کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا
ہمارے سامنے چیلنج ایسی مہارتوں پر کام کرنا ہے جو مستقبل میں متعلقہ رہیں ۔/ایل جی سنہا
اونتی پورہ24 جون
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی ) اونتی پورہ کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کیا ۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چئیر مین پروفیسر کستوریرنگن اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔
لفٹینٹ گورنر جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، نے فارغ التحصیل طلباءاور گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ” کانووکیشن ادارہ کے ذریعہ پرورش پانے والی ابدی اقدار ، عاجزی ، تخلیقی صلاحیت ، صداقت ، انفرادیت اور ہمدردی کا جشن منانے کا ایک موقع بھی ہے ۔ یہ اقدارپوشیدہ سونے کے تمغے ہیں جو طلباءکو ملک کا بہتر مستقبل بنانے کیلئے بااختیار بناتے ہیں ۔ “
طلباءاور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں کو اختراعات ، نئے آئیڈیاز ، نئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی جو مستقبل کی تشکیل کریں گی ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ” تعلیم نئے شعور کی پیدائش ہے ، یہ معاشرے کی توانائی ہے ، تعلیم خوشی ہے ، تعلیم خوبصورتی ہے ، تعلیم بااختیار بنانا ہے ، تعلیم افزودگی ہے ، تعلیم طالب علموں کو زندگی کی بلند ترین چوٹی کو حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ “
انہوں نے مزید کہا کہ صحیح معنوں میں تعلیم یافتہ ہونے کیلئے مضامین کے درمیان مصنوعی رکاوٹوں کو توڑنے کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ، جو دنیا میں ایک اور میموری ہارڈ ڈسک بننے کے بجائے آزاد سوچ ، تخلیق ، تحقیق اور نئی ایجادات کو ترجیح دیتے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا تعلیم کو وہ تمام چیزیں نکالنی چاہئیں جو طلباءمیں منفرد ہیں اور انفرادیت کو فروغ دیا جانا چاہئیے تا کہ طلباءکیمپس سے باہر نکل کر پیشہ وارانہ دنیا میں داخل ہو کر یادوں کی ہارڈ ڈسک یا معلومات کا ذخیرہ نہ بنیں بلکہ وہ لامحدود تخلیقی صلاحیتوں کا پاور ہاوس بنیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے یونیورسٹیوں ، تعلیمی اداروں اور تدریسی برادری کو متاثر کیا کہ وہ مستقبل پر مبنی سیکھنے کے انداز کو اپنائیں جو کلاس رومز سے آگے بڑھے اور طلباءکو مستقبل کے چیلنجوں اور مواقع کیلئے تیار کرے ۔
Comments are closed.