ساتویں جماعت کی طالبہ کی مبینہ ہراسانی ، بڈگام میں استاد گرفتار ، تحقیقات شروع

بڈگام، 22 جون

وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک 7 ویں کی ایک طالبہ نے الزام لگایا کہ اس کے ٹیچر نے ہراساں کیا جس کے بعد استاد کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ایک مقامی خبر رساں اداری کے ساتھ بات کرتے ہوئے طالبہ کے والد نے بتایا کہ جب ان کی بچی سکول سے گھر واپس آئی تو وہ بے ہوش ہو گئی اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے ان سے کہا کہ دیکھیں کہ کیا ان کی بیٹی کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس سے دریافت کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اسے اسکول میں ایک ٹیچر نے ہراساں کیا اور وہ رونے لگی۔

اس دوران اہل خانہ نے ملزم استاد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ادھر پولیس نے بتایا کہ ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

دریں اثناء چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام نے بھی انکوائری کے نتائج آنے تک ٹیچر کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

”ان کے طرز عمل کی زیر التوا انکوائری اور سنگین الزامات کے پس منظر میں، عبدالرشید میر، RRET ہائی سکول راولپورہ زون ہارڈپنزو کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اسے اگلے احکامات تک اس دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔”

Comments are closed.