اننت ناگ :واٹر سپلائی لائن کی مرمت کے دوران عمارت سے گر کر پی ایچ ای ڈیلی ویجر لقمہ اجل

سری نگر، 22 جون

اننت ناگ کے ہرناگ علاقے میں جمعرات کو پانی کی سپلائی کی مرمت کے دوران ایک پی ایچ ای ڈیلی ویجر کی عمارت سے گرنے سے موت ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ بشیر احمد الائی ولد جی ایچ محمد علائی ساکنہ کھنڈی پھڑی بجبہاڑہ، محکمہ پی ایچ ای میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والا پانی کی سپلائی کی مرمت کے دوران عمارت سے گر کر زخمی ہو گیا۔

مذکورہ ملازم کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے

Comments are closed.