پہلگام میں آتشزدگی کی واردات میں ہوٹل خاکستر

سری نگر 12 جون

شہرہ آفاق پہلگام میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران ہوٹل عمارت پوری طرح سے خاکستر ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر کو پہلگام کے لاری پورہ میں ہوٹل مانسن کی عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں ہوٹل عمارت پوری طرح سے خاکستر ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں ہوا۔ دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔ یو این آئی

Comments are closed.