بڈگام میں کر نٹ لگنے سے مزدور کی موت
سری نگر، 12 جون
وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں شاخ تراشی کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے از جان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق بیروہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب شاخ تراشی کے دوران مزدور ترسیلی لائن چھو گیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی مزدور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عبدالرشید گنائی ولد عبدالکریم گنائی ساکن دانس بیروہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.