سری نگر میں بھیک مانگنے پر مجبور کئی مقامی اور غیر مقامی بچوں کو بچا لیا گیا
سری نگر، 12 جون
سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں پیر کے روز کئی مقامی و غیر مقامی بچوں جنہیں بھیک مانگنے پر مجبور کیا جا رہا تھا، کو بچا لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر ٹیم اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران سری نگر کے پامپورہ علاقے میں ایک مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے کئی مقامی اور غیر مقامی بچو ں کو بچا لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا جارہا تھا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ان کے مطابق ملوثین کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یو این آئی
Comments are closed.