کولگام میں خاتون سمیت 03منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمد

سرینگر 11جون //

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کولگام پولےس نے خاتون منشیات فروش سمےت 03 افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔

منشےات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام پولےس نے ڈی اےس پی ہےڈکواٹر کی زےر نگرانی مےں ایس ایچ او تھانہ کولگام کے ساتھ ایک خصوصی ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کولگام کی موجودگی میں تلاشی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے رہائشی مکانات سے 41 کلو گرام اور 34 کلو گرام پوست بھوسا جیسے ممنوعہ مادہ برآمد کیا گیا۔ جن کی شناخت منظور احمد نائیک اور علی محمد نائیک دونوں بالترتیب غلام قادر نائیک کے بیٹے ہیں۔ دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

ایک اور واقعہ میں پولیس پارٹی نے ایس ایچ او تھانہ کولگام کی سربراہی میں رنگریز پورہ میں گشت کے دوران، کولگام نے ایک مشکوک خاتون کو روکا؛ خواتین پولیس کی طرف سے چیکنگ کے بعد؛ اس کے قبضے سے 14.4 کلو گرام پوست کا بھوسا جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ اسے گرفتار کرکے ویمنپولیس سیل کولگام منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔تھانہ پولےس کولگام نے اس سلسلے مےں متعلقہ دفعات کے تحت دو کےس درج کرکے مذےد تحقےقات شروع کردی۔

Comments are closed.