تلیل میں بھیانک آتشزدگی پانچ رہائشی مکان، مسجد شریف اور سرکاری اسکول خاکستر
سری نگر، 11جون
بانڈی پورہ ضلع کے منز گنڈ تلیل میں درمیانی شب آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران پانچ رہائشی مکان، ایک سرکاری اسکول اور ایک مسجد خاکستر ہوئیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تلیل تحصیل کے منز گنڈ علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید کئی رہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں پانچ رہائشی مکان، ایک سرکاری اسکول اور مسجد شریف خاکستر ہوئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ چند منٹوں کے اندرا ندر ہی آگ نے پانچ رہائشی مکانوں سمیت سات ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیائ بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی جبکہ پانچ کنبوں کے افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ تلیل تحصیل کے منز گنڈ علاقے میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچا۔انہوں نے کہاکہ فائراینڈ ایمرجنسی عملے کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں پانچ رہائشی مکان، سرکاری اسکول اور ایک مسجد شریف کو نقصان پہنچا ہے۔ان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔ یو این آئی
Comments are closed.