وزیرداخلہ کی صدارت میں میٹنگ :سالانہ امرناتھ یاتراکی تیاریوں اور انتظامات کاجائزہ لیا

سری نگر:۹،جون

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں طلب کردہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سالانہ امرناتھ یاترا 2023کی لازمی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوںنے یاتریوںکی مکمل حفاظت کویقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ کسی بھی واقعے سے یاتریوں کومحفوظ رکھنے کیلئے اُن کے امرناتھ گھپا کے نزدیک قیام وطعام اور دونوں راستوں سے سفرکو آسان بنانے کیلئے بھی سبھی ضروری اقدامات روبہ عمل لائے جائیں ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے ملی ٹنٹ گروپوں کے منصوبوں وعزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوںکے مابین مکمل تال میل اورقریبی رابطے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ 62روزہ امرناتھ یاترا کی بغیر کسی پریشانی کویقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی ۔

میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکااورمرکز وجموں وکشمیرکے دیگراعلیٰ سیول وسیکورٹی حکام نے شرکت کی۔

Comments are closed.