معصوم بچے کے کتوں کا تر نوالہ بننے پرکشمیر ٹریڈ الاینس مغموم

سرینگر // کشمیر ٹریڈ الاینس نے بٹہ مالو میں پیش آے ایک واقے کے دوران نونہال بچے کی ہلاکت کو۔انتہائی دل۔سوز قرار۔دیتے سوالیہ انداز میں کہا کہ

معصوموں کے بے گناہ خون سے کب تک سمجھوتہ کیا جاے گا۔کشمیر ٹریڈ الاینس کے صدر اعجاز شہدار نے کہا کہ بالخصوص وادی اور بالعموم سرینگر میں کتوں نے سلطنت قائم کی ہے اور انہوں نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ شہدار نے کہا کہ اس معصوم کے خون نا حق پر جہاں انکے والدین خون کے آنسوں رو رہے ہیں ہے وہی ہر ایک۔شخص مغموم ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بالخصوس سرینھر میونسپل کارپوریشن کو۔

اس۔واقعے پر پوری قوم بالخصوس اس ننھے ہھول،جس نے اپنی۔زندگی کی8بہاریں بھی ابھی نہیں دیکھی تھی،کے کنبے سے اخلاقی طور پر معافی مانگنی۔چاہے۔انہوں نے کہا کہ بچے اسکول جانے سے بھی کتراتے ہیں اور ان کے والدین بھی تشویش میں تب تک مبتلا رہے ہیں جب تک۔وہ اسکولوں اور ٹیوزن سینٹروں سے واپس نہیں لوٹتتے۔

انہوں ے کہا کہ۔اسی بات پر نس نہیں بلکہ نزرگ بھی نازاروں اور مساجد کا رخ کرنے سے اب خوب میں مبتلا رہتے ہیں۔۔شہدار نے کہا کہ شہر میں کتوں کی۔آبادی انسانوں سے،زیادہ ہوگئی ہے اور سرینھر میونسپل کارپوریشن انکی آبادی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو،،کی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر۔شہریوں کو کتوں کے قہر سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہے۔

Comments are closed.