سرینگر ہوائی اڈے نے اینٹری گیٹ پر تاخیر سے بچنے کیلئے ‘ڈراپ اینڈ گو’ سروس متعارف کرائی

سرینگر، 9 جون

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام نے مسافروں کی سہولت اور داخلی دروازے پر تاخیر سے بچنے کے لیے ڈراپ اینڈ گو کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

سرینگر ایئر پورٹ کے حکام کے مطابق مسافر اپنی گاڑیوں کو ڈراپ گیٹ پر چھوڑ سکتے ہیں، اور گاڑیاں شہر میں واپس جا سکتی ہیں اور پھر وہ اپنا سامان براہ راست ایکسرے پر ڈالیں گے اور اسکریننگ کے بعد ای میں سوار ہو سکتے ہیں۔ ب

یان میں کہا گیا ہے کہ مسافر اگر چاہیں تو ادا شدہ پورٹر سروس سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اآرام دہ، ماحول دوست، بیٹری سے چلنے والی ای کارٹس مسافروں کو ان کے سامان کے ساتھ ٹرمینل بلڈنگ تک لے جائیں گی۔ یہ سہولت مفت ہے اور ہم اپنے معزز مسافروں سے استعمال کے لیے کوئی فیس نہیں لے رہے ہیں۔

Comments are closed.