بانڈی پورہ میں پولیس کی مکان مالکان سے کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم کرنے کی تاکید

سرینگر29 مئی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے مکان مالکان سے کہا ہے کہ وہ نزدیکی پولیس تھانوں کو اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفصیلات کرایہ داروں کی ویریفکیشن کرنے کے لئے طلب کی جا رہی ہیں۔

بانڈی پورہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘ضلع بانڈی پورہ کے تمام جائیداد مالکان (جنہوں نے اپنی جائیدادیں کرایہ پر دی ہیں) توجہ فرمائیں؛ براہ کرم ویریفکیشن کے لئے اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات نزدیکی پولیس تھانوں کو فراہم کریں’۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کی ویریفکیشن کرائیں۔یو این آئی

Comments are closed.