مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن
جموں،29 مئی
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے محلہ پورانی پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوج اور سیکورٹی فور سز کی مدد سے پونچھ کے پورانی علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاش آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران کوئی بھی مشتبہ چیز سیکورٹی فورسز کے ہاتھ نہیں آئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اتوار کی شب قریب دس بجے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ماہ رواں میں ہی دوسری بار ایسا ہوا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحمل دیکھی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ، فوج اور ایس او جی نے ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔بتادیں کہ جنوری میں ملی ٹنٹوں کے دو الگ الگ حملوں کے بعد پونچھ اور راجوری میں سیکورٹی فورسز الرٹ پر ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.