آرمی چیف جنرل اوپیندرا دیویدی سری نگر وارد، سینئر فوجی کمانڈروں سے ملاقات
سری نگر،25اپریل
آرمی چیف جنرل اوپیندرا دیویدی جمعے کو ہنگامی دورے پر سری نگر پہنچے اور فوراً بادامی باغ فوجی چھاونی میں سینئر فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق، آرمی چیف کے ہمراہ شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کا دورہ اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ فوجی افسران آرمی چیف کو پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال اور کیے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے۔
آرمی چیف کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستانی رینجرس کی جانب سے مسلسل ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں۔ اس پس منظر میں فوج کی کارروائیوں اور سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں آرمی چیف کی تفصیلی رپورٹ متوقع ہے۔
Comments are closed.