اننت ناگ میں المناک حادثہ :موٹرسائیکل سوار لقمہ اجل، 2 دیگر زخمی
اننت ناگ، 29 مئی
جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک اور اس کے دو سوار زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ترہپو اچھ بل کے مقام پر ایک نامعلوم گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کے دو سوار زخمی ہوگئے ۔
جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت گل محمد ولد علی محمد ساکنہ تلوانی اور زخمیوں کی شناخت محمد اشرف ولد غلام حسن گنائی اور ماجد احمد ساکنہ کنگن حال اچھہ بل کے بطور ہوگئی
Comments are closed.