ترال : گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی دوشیزہ دم توڑ بیٹھی

سرینگر /27مئی /

ترال کے ہاری پاریگام علاقے میں سات روز قبل گیس لیک ہونے کے واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونی والی جواں سالہ دوشیزہ کی اسپتال میں موت واقع ہوئی

دوشیزہ کی شناخت 18سال کی انیسہ جاوید دختر جاوید احمد نجار ساکنہ ہاری پاریگام ترال کے طور پر ہوئی ہے ۔جو 21 مئی کو اپنی رہائش گاہ پر گیس اخراج ہونے کے بعد دھماکے میں شدید جھلس گئی تھی۔جس کے بعد انہیں علاج کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اسے مزید علاج کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا

جہاں وہ قریب سات دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئیں ۔

Comments are closed.