اننت ناگ میں 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
اننت ناگ، 26 مئی
جنوبی ضلع اننت ناگ کے وزیر باغ علاقے میں جمعہ کی صبح 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی
اطلاعات کے مطابق آج صبح کچھ مقامی لوگوں نے وزیر باغ علاقے میں لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت ارشاد احمد آلی (25) ولد غلام نبی علی ساکن شاکساز محلہ، کڈی پورہ اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔
Comments are closed.