تیز آندھی اور ژالہ باری سے شمال و جنوب میں خوف و دہشت
خراب موسمی صورتحال کے بیچ شہر سرینگر سمیت وادی یے دیگر علاقوں میں تیز آندھی اور شدید نوعیت کی ژالہ باری سے خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا
بعد دوپہر موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں شدید نوعیت کی ژالہ باری سے میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری دھان کی پنیر ی ،اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔
شمالی کشمیر سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران ہواﺅں کے ساتھ ساتھ رم جم بارشیں بھی ہوئی ۔ موسمی صورتحال میں تبدیلی کے بیچ وادی کے شمال و جنوب میں کئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ کپواڑہ اور بارہمولہ کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب تیز آندھی ، بادل پھٹنے اور بجلی کڑکنے کی واقعات رونما ہونے کے بعد لوگ گھروں میں سہم کر دہ گئے جس کے بعد شدید ژالہ باری ہوئی ۔
Comments are closed.