پونچھ: کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ،چرواہا زخمی

پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 25 سالہ چرواہا شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے ۔

حکام کےک مطابق چار بجے کے قریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب محلہ ساکی والا قصبہ کا نوجوان محمد جاوید ولد محمد شریف گجر اپنے آبائی گاو¿ں کے قریب کنٹرول لائن کے ساتھ باڑ کے آگے جنگل کے علاقے میں اپنی بکریاں چرا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے کے فوراً بعد جاوید کو علاج کیلئے لے جایا گیا۔

Comments are closed.