پولیس نے سوپور میں دو ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا
سرینگر،10مئی
پولیس نے سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاونین کو آئی ای ڈی سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 22آر آر، 179بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے سیدہ پورہ بائی پاس میں بدھ کے روز ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران دو مشتبہ افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جنہیں سلامتی عملے نے دھر دبوچا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت قیصر منظور میر ولد منظور احمد ساکن بہی محلہ سیدہ پورہ اور مظفر مجید میر ولد عبدالمجید میر ساکن شالپورہ براتھ کلان کے بطور ہوئی ہے۔موصوف ترجما ن نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملی ٹینٹ معاونین نے بتایاکہ وہ مقامی سرگر م ملی ٹینٹ بلال احمد ساکن براتھ کلان سوپور کے لئے کام کر تے ہیں۔ان کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے 15پستول راونڈ، 25اے کے گولیوں کے راونڈ، ایک آئی ای ڈی اور دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.